بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروئیوں میں بھارت ملوث ہے، محمد مبین خلجی
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) تحریک انصاف کی رکن بلوچستان اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری اربن پلاننگ و چیئرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد مبین خان خلجی نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان خاص کر بلوچستان کے اندرونی حالات خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہیں بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروئیوں میں بھارت براہ راست ملوث ہے آئے روز سیکورٹی اداروں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور شہدا کے خاندانوں کے غم میں پوری قوم شریک ہے، پاکستانی قوم اپنے شہدا ہیروز کوکبھی نہیں بھولے گی جن کی قربانیوں کی بدولت پاکستان امن کا گہوارہ بنا، بھارت ملک بھر میں دہشتگردکاروائیوں میں ملوث ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو ان دہشتگرد کاروائیوں کا نوٹس لینا ہوگا، دہشتگرد اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔دہشتگردی کی جنگ میں پاکستانی قوم نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ انشا اللہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں تمام ادارے ملکر اس دہشت گردی کے ناسور کو جڑ ھ سے نکال کر پھینک دے گی۔