ہمیں اپنے کلچر پر فخر ہونا چاہیے، میر ضیاءلانگو
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ آج وہی قومیں زندہ ہیں جن کی ثقافت زندہ ہے صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج وہی قومیں زندہ ہیں جن کی ثقافت زندہ ہے ، اپنی روایات کو زندہ رکھنے اور دنیا کو اس خوبصورت کلچر سے روشناس کرانے میں بلوچستان کے تمام اقوام دلچسپی لیں۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ ہمیں بجا طور پر اپنے کلچر پر فخر ہونا چاہیے،زبان کسی تعصب یا نفرت کا نام نہیں بلکہ اظہار کا وسیلہ ہے۔میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ پشتون ثقافتی دن کے حوالے سے امن و محبت کا پیغام دیتا ہو، ہمارے ہجرے اور مہمان نوازی ہماری پہچان ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ ہمارا پیغام امن و محبت ہے،دعا ہے کہ قوم کی مشکلات ختم ہو۔