کلچراور زبان قوموں کی پہچان ہوتی ہے کلچر ہی کی بنیاد پر کوئی قوم زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، نورمحمد دمڑ
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیرپی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ کلچراور زبان قوموں کی پہچان ہوتی ہے کلچر ہی کی بنیاد پر کوئی قوم زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کرتی ہے بلوچستان صوبہ میں مختلف اقوام آباد ہے یہاں بلوچستان میں مختلف اقوام کے لوگوں کی زبان اور زندگی بسر کرنے کا انداز بھی مختلف ہے ہم حکومتی سطح پر تمام قوموں کی زبانوں کلچر اور مذاہب کا احترام کرتے ہیں اسی طرح قومی سطح پر بھی قوموں کی زبانوں اور کلچر کو احترام دیتے ہیں پشتون قوم محب وطن قوم ہے جس ملک کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر تمام پشتون قوم کو دنیا میں جہاں بھی پشتون بستے ہیں ان کومبارکباد پیش کرتا ہوں یہ دن پشتون قوم کیلئے تاریخی اوراہمیت کا حامل ہے کوئٹہ میں گزشتہ شب ائگل اسکواڈ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے اور دہشت گردوں کے خلاف حکومت تمام سیکورٹی ادارے اور عوام ایک پیج پر ہے ا ن خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ تاریخ میں پشتو کلچر،زبان اورقوم نے تہذیب یافتہ دنیاکیلئے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے۔انہوں نے کہا کہ پشتون سرزمین اور کلچرمیں پشتون کی یہ روایات رہی ہیں کہ کسی سے رنگ،نسل،زبان اور مذہب کی بنیاد پر نفرت نہیں کی جاتی ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زمانے سے قبل دنیا کے بہت بڑے فاتح سکندر اعظم یونانی اور دیگر مورخین نے پشتونوں کی شجاعت بہادری اور اچھی خاصیتوں کا ذکر کیا ہے پشتون بہار، مہمان نواز محب وطن قوم ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے ملک کی دفاع کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور اپنے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے جس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہاکہ صوبہ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی تمام اقوام پر مشتمل ایک گلدستہ ہے جس تمام اقوام اور ہر مذہب و نسل کے لوگ شامل ہے انہوں نے کہاکہ اپنی قومی ثقافت کو زندہ رکھنا ہی زندہ قوم کی مثال ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمدخان دمڑ نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے فورسز پر حملوں سے فورسز کے حوصلے پست نہیں کیا جاسکتا فورسز نے صوبے میں قیام امن کیلئے جوقربانیاں دی ہے اور دے رہی ہیں وہ ناقابل فراموش ہے انہوں نے کہاکہ سریاب میں گزشتہ ایگل اسکواڈ کی گاڑی پر حملے کی ناکام کوشش کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وہ وقت دور نہیں ہے کہ ملک اور صوبے سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہوگا