مہنگائی ولوٹ مار اور بھاری سودی قرضوں کا حصول جاری ہے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی پالیسیاں لوگوں کے لیے وبال جان بن گئیں، قوم مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتی۔مہنگائی بیر وزگاری نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے روزانہ کے حساب سے بدترین مہنگائی نے غریب عوام کے ہوش اُڑادیے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں آسمان تک پہنچ گئی مگر حکمرانوں کی شاہ خرچیاں ولوٹ مار میں کمی آئی اور نہ ہی بدعنوانوں سے قومی دولت برآمد ہوئی مہنگائی ہائی سپیڈ سے جبکہ دوسری جانب نہ روزگارہے اور نہ ہی لوٹ مار کرنے والوں کا حساب،ان حالات میں غریب ودیانت دار اور سفید پوشوں کی پریشانی دوچند گئی جماعت اسلامی انشاء اللہ آج بدترین مہنگائی بیر وزگاری اور حکومتی بے حسی لوٹ مارکے خلاف بھر پور احتجاج کریگی عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آنے والے دنوں میں ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام کو منظم کرکے حکومتی لوٹ مار،مہنگائی وبے وروزگاری کے خلاف احتجاج کو مزید تقویت دیگی۔بلوچستان بھر میں آج ہونے والے مہنگائی مخالف مظاہروں کی قیادت جماعت اسلامی کے صوبائی وضلعی قائدین کریں گے۔ پی ٹی آئی اور سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں اور اقدامات میں کوئی فرق نہیں ہر طرف بدترین مہنگائی ولوٹ مار اور بھاری سودی قرضوں کا حصول جاری ہے بدعنوانی و سودی معیشت کی وجہ سے معیشت وتجارت سے برکت ختم ہوگئی۔ وزیراعظم نے قوم کو ریاست مدینہ کے نام پر دھوکا دیا۔ حکمرانوں کا سارا زور آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے بھیک مانگنے پر ہے۔ لنگرخانے تعمیر اورلوگوں کو مرغیاں اور کٹے پالنے کے مشورے دیے جا رہے ہیں۔ حالات سے تنگ افراد خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ مارکیٹ میں روزی کمانے کے ذرائع مخدوش ہو گئے ہیں۔ بے روزگاری اور غربت کی شرح میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ ترقی کا پہیہ الٹا چل رہا ہے۔حکمران لوٹ مار کرتے ہوئے خواب کا شکار ہیں جماعت اسلامی ان لٹیروں سے قوم کو نجات دلائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے