ملازمین کی چھان بین کیلئے بنائی گئی ویری فکیشن کمیٹی کا طریقہ کار درست نہیں احتجاج جاری رکھیں گے،عارف نیچاری،بشیراحمد
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) محکمہ وا سا میں تنخواہیں اور پنشن وقت پر ادا نہ ہونے ایک سال سے اوور ٹام کے فنڈز روکے جانے اور محکمہ واسا میں چھان بین کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کے مزدور دشمن اقدامات کیخلاف واسا کے مزدور و ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ہیڈ آفس زرغون روڈ پر سینکڑوں ملازمین و مزدوروں کا بلوچستان لیبر فیڈریشن کے چیئر مین اور واسا ایمپلائز یونین کے صدر حاجی بشیر احمد یونین جنرل سیکرٹری عارف خان نیچاری کی قیادت میں شدید احتجاج۔ بلوچستان حکومت سے محکمہ کے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ مسائل کے حل نعرے بازی۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد مزدوروں کاجلسہ منعقد ہوا جلسے سے حاجی بشیر احمد عارف خان نچاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ واسا کے مزدوروں و ملازمین کا مزید استحصال تسلیم نہیں کیا جائیگا نہ حکومت کی اداروں کیخلاف پالیسیاں مزید چلنے دیں گے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے مزدور و ملازمین متحد و منظم ہیں کسی ادارے کو نجکاری کے نام پر بند کرنے اور مزدوروں و ملازمین کو بیروز گار کرنے کی کوشش ہوئی تو محنت کش طبقہ سڑکوں پر نکل آئے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ محکمہ واسا میں قائم کردہ ویری فکیشن کمیٹی کا طریقہ کا اصولوں کے منافی اور ملازمین کیساتھ زاتیات ہے واساکے ملازمین تین شفٹوں میں ٹیوب ویلز پر کام کرتے ہیں ویری فکیشن کمیٹی دن کے وقت بیٹھ کر رات گئے کام کرنیوالے ملازمین و مزڈوروں کی صاضریاں چیک کرتی ہے اور انہیں غیر حاضر شو کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ ملزم دشمن اور انکے شقوق کے منافی ہے اسکی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ واسا کے اضافی ڈیوٹی انجام دینے والے ملدزمین کو اوور ٹائم ادا کیا جائے بصورت دیگر شہر میں پانی کی ترسیل متاثر ہوکستی ہے جس کے ذمہ دار ملازمین نہیں ہونگے۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے چیئر مین نے اعلان کیا کہ آئندہ وا سا ویری فکیشن کمیٹی کے روبرو پیش نہیں ہونگے اور اپنے جائز حقوق اور حل طلب مسائل کے حل کیلئے تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی اوور ٹائم کی بلاجواز بندش کیخلاف ابنا پر امن احتجاج جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ادارے کی بقا۶ اپنے جائز حقوق کیلئے واسا کے مزدور اور ملدزمین متحد ہوجائیں مطالبات کے حل کیلئے جدوجہد تیز کی جائے گی