اساتذہ کرام درس و تدریس جیسے اہم شعبہ سے وابستہ ہیں، گورنربلوچستان

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ معاشرے میں اْستاد کا طلبہ کے اذہان کو علم کی روشنی سے روشن کرنے کے ساتھ ساتھ اْن میں کردار کی خوبصورتی پیدا کرنے کے حوالے سے بھی کلیدی کردار ہے پیغام پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب کا مقصد یہ ہے کہ اساتذہ کی قدر و منزلت کو برقرار رکھنے سے ہی ہم ایک ترقی یافتہ معاشرہ کے خواب کو بآسانی پورا کر سکتے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یونیورسٹی آف بلوچستان میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان اور سرور جاوید کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے. شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ اساتذہ کرام درس و تدریس جیسے اہم شعبہ سے وابستہ ہیں اور انہوں نے اپنی زندگیوں کو معاشرے میں علم وشعور کے چراغ کو روشن کرنے کیلئے وقف کر دی ہیں. گورنر ظہور احمد آغا نے کہا کہ ہم شاندار اقدار اور روایات کے آمین ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ہم انہی پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی مزید ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کریں. قبل ازیں پیغام پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان اور سرور جاوید نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے