ملک بھر کی طرح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ خلق جھالاوان خضدار میں زیر صدارت ضلعی صدر سجاد احمد زیب منایا گیا

خضدار(این این آئی)ملک بھر کی طرح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ خلق جھالاوان خضدار میں زیر صدارت ضلعی صدر سجاد احمد زیب منایا گیا تقریب کے مہمان خاص میر شاہجہان زہری اعزازی مہمان رفیق سجاد پیپلز لیبرو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسماعیل زہری قاضی نزیر احمد ایڈوکیٹ عید محمد ایڈ وکیٹ عبدالمالک سنجرانی بشیر جتک منیر قمبرانی حاجی غلاسرور غلامانی میر فیصل زہری شبیر حسنی ڈاکٹر حضور بخش زہری جی ایس رحیم خدرانی میر شعیب زہری سراج احمد عبدالواحد ساسولی انفارمیشن سرفرازاحمد حسنی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنی کم عمری تین سال کی عمر میں اپنی والدہ کی گود سے لے کر بچپن کی 15 سال عمر اکثر اپنے والد سے جیل میں ملاقات یا پھر عدالتوں کا سامنا کرتے ہوئے گزاری جب اس کی عمر 19 سال کا ہوا تو ظالموں نے ان سے ان کی والدہ کا سایہ چھین کر ان کو شہید کر دیا گیا لیکن شہزادہ بلاول بھٹو نے اتنی دکھ درد سہنے کے باوجود اپنے ملک اور اپنی قوم کو اکیلا نہیں چھوڑا اپنی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بحیثیت چیئرمین اپنے والد کو چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ اپنی پارٹی کوبھی ٹائم دیتے رہے ان ہی مشکلات کے ساتھ انہوں نے بالآخر آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ اپنی پارٹی کی قیادت سنبھالا اور گزشتہ ہونے والے الیکشن میں پورے ملک کے چاروں صوبوں علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پارٹی کی الیکشن کمپین چلائی جو لوگ کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو اپنی شہید والدہ کی لکھی ہوئی پرچی سے پارٹی کے چیئرمین منتخب ہو ا ہے اس میں کوئی شک نہیں کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنی والدہ کی وصیت کے مطابق پیپلز پارٹی کا چیئرمین بن گیا ہے لیکن ہم تمام پارٹیوں کے قائدین سے سوال کرتے ہیں جمہوریت اور ملک کے لئے بلاول بھٹو کے علاوہ کس نے قربانیاں دی ہیں اسی وجہ سے شہزادہ بلاول بھٹو لفظ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ہر جیالے کی دل کا دھڑکن ہے آخر میں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب سے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور ان کے دوستوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اس دن سے پاکستان پیپلز پارٹی کوجھالاوان سمیت پورے بلوچستان میں ایک بہت بڑی طاقت مل گئی ہے اوراس وقت پورے پاکستان میں لوگوں کی نظر پاکستان پیپلز پارٹی پر ہی لگی ہوئی ہیں کیوں کہ جب بھی پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آئی ہے غریبوں اور مزدوروں کے لئے روزگار اور کسانوں کو ان کی پیداوار کا جائز قیمت ملا ہے انشائاللہ بہت جلد ملک سے آمریت لاقانونیت کا خاتمہ ہونے والا ہے ملک کو ایٹمی قوت اور میزائل ٹیکنالوجی دینے ملک کی خالق جماعت پیپلز پارٹی آنے والے الیکشن میں چیئرمین بلاول بھٹو اور نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں بہت بڑی کامیابی حاصل کرے گا انشائاللہ اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے