نواں کلی چوک کے توسیعی منصوبے میں سست روی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ، مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مفتی غلام نبی محمدی مولانا اشرف جان مفتی عبد الغفور مدنی مفتی عبدالسلام رئیسانی حافظ سراج الدین میرسرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی قاسم خان خلجی مفتی رحمت اللہ مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مولانا محمد عارف شمشیر مولانا جمال الدین حقانی مولانا سید سعداللہ آغا ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان مفتی محمد ابوبکر حافظ دوست محمد نے کہا ہے کہ سبزل روڈ سریاب روڈ نواں کلی چوک کے توسیعی منصوبے میں سست روی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے تعمیراتی کام میں برق رفتاری کی ضرورت ہے، سبزل روڈ نزد پودگلی چوک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ٹریفک کے اڑدہام کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ اورمزید عوام کی زندگیوں کو دھول میں جھونک کر ذلیل نہ کیا جائے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے سبزل روڈ سریاب روڈ اور دیگر علاقوں کے توسیعی منصوبے میں سست روی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کم معاوضہ دے کر لوگوں کو جائیداد سے بے دخل کرکے اب تاخیری حربوں کے ذریعے مزید ذلیل کیا جارہا ہے آدھے گھر آدھی دْکانیں نہ تین میں ہیں نہ تیرا میں، ان کو فوری طور پر مکمل کرکے ان کی بجلی گیس اور سیوریج کا نظام فوری طور پر بحال کیاجائے تاکہ عوام اپنی روزمرہ معمولات اور روزگار کو جہت فراہم کرسکے اس کی قسم کی تعمیر میں زندگیوں کی تخریب زیادہ ہوتی ہے مٹی اور دھول سے بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام عوام کی زندگی اور مصیبت زدہ حالت پر رحم کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو مزید عذاب میں ڈالنے کی بجائے برق رفتاری کے ساتھ کام مکمل کرنے کے متقاضی ہے ورنہ عوام پہلے ہی سے کوڑیوں کے مول جائدادیں ضائع ہونے پر سیخ پا ہیں انہیں سخت احتجاج پر مجبور نہ کیاجائے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اس غفلت اور سستی روی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ کام میں تیزی لانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ تعمیر کے نام پر طویل مدت تک تخریب ناکام حکومت کی نشاندہی کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے