ملاوٹ شدہ پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے پر پٹرولیم ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے ہڑتال کردی ہے، ڈپٹی کمشنرکوئٹہ
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر میں ملاوٹ شدہ پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے پر پٹرولیم ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے ہڑتال کردی ہے بظاہر انکا مطالبہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف کارروائی روکنے کا ہے جبکہ انکاخفیہ مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف کسی بھی شکایت پر کاروئی نہ کی جائے۔یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہمیں کوئٹہ شہر میں ملاوٹ شدہ پٹرول فروخت کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے پی ایس او مینجمنٹ کے ساتھ گاڑیاں ضبط کرلیں اور ئٹہ:پی ایس او مینجمنٹ نے ملاوٹ شدہ پیٹرول فروخت کرنے والوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپوں کوکورونا ایس او پیز کی پاسداری کی ہدایت کی ہے حکومتی پالیسی کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ ویکسینیشن لگوانے والے افراد کو ہی پٹرول فروخت کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آج پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے بظاہر انکامطالبہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف کاروئی روکنے کا ہے جبکہ انکا خفیہ مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف کسی بھی شکایت پر کاروئی نہ کی جائے