مستونگ، ضلعی انتظامیہ کی کاروائی چوری شدہ پک اپ گاڑی برآمد 4 ملزمان گرفتار

مستونگ (گرین گوادر نیوز) ضلعی انتظامیہ کی بروقت کاروائی چوری شدہ پک اپ گاڑی کو برآمدکرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر مستونگ سٹی کے ایریا میں کھڈکوچہ سے مستونگ سکول کے بچوں کو لانے والے پک اپ گاڑی کومسلح افراد نے چین کر فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محمدالیاس کبزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنہم کے زیر نگرانی رسالدار میجر شاہ محمد زہری صاحب کے سرپرستی میں نائب رسالدار ہوس خان نائب رسالدار مجیب الرحمن دفعدار تاج محمد لیویز نفری کے ہمراہ لیویز کے تمام چیک پوسٹوں اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی، جنہوں نیایک گھنٹہ میں شیرین آب لیویز چوک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے پک اپ برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ایس ایچ او سٹی تھانہ مستونگ محمدیونس محمدشہی کے حوالے کردیا۔مزید تفتیش سٹی پولیس کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے