نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی : شیخ رشید

اسلام آباد :وزیرداخلہ شیخ رشید اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بہترین سیکیورٹی دی،ہمیں کسی سے کچھ جاننے کی ضرورت نہیں ،ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں،جس ای میل کی بات ہورہی تھی وہ تو بعد میں آئی۔

شیخ رشید نے کہا ہےکہ نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی،فائیو آئی اس وقت کہاں تھی جب نیوزی لینڈ پریکٹس کررہی تھی۔
اپوزیشن نیوزی لینڈ ٹیم کامعاملہ ہم پرڈال رہی ہے،پتہ نہیں آخری وقت نیوزی لینڈ نےکیافیصلہ کیا،ایک دن آئے گایہ سب یہاں کھیلنے آئیں گے،پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں،گھبرانے کی کوئی بات نہیں ، ایسا ہوتا ہے ایسے کاموں میں۔
افغانستان سے ہم نے 16ہزار لوگوں کا انخلا کیا،افغانستان کے امن سے پاکستان کا امن جڑا ہے،ہماراایک ہی بیانیہ ہےکہ افغانستان میں امن و استحکام چاہتےہیں۔
2پاسپورٹ اور شناختی کارڈ رکھنے والوں کو 31اکتوبرتک کی مہلت دے رہےہیں،2شناختی کارڈ والے کسی ایک شناختی کارڈ کورکھ سکتےہیں۔
افغانستان میں بھارت کی سبکی ہوئی ہے، وہ نہیں چاہتاپاکستان ترقی کرے ،بھارت افغانستان کے معاملے کے بعد سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے،عمران خان کی اولین ترجیح ہے کہ افغانستان میں انسانی جانوں کا مسئلہ نہ ہو۔
ہم سے جو سلوک کیا جا رہا ہے اس کے مستحق نہیں ، پاکستان خطے میں امن کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی ساری سرحدیں محفوظ ہیں ، ہم نے کوئی مہاجر کیمپ نہیں بنایا ،ایک ماہ سےبھارت میں منفی پرو پیگنڈا چل رہاہے،روس میں آج ایک شخص نے8 افراد کوقتل کردیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چہلم پر صوبوں کی مدد کے لیے پاک فوج اور رینجرز تعینات ہو گی،20صفر کو موبائل فون سروس بھی بند ہوگی۔
اسلام آبادمیں 516مدارس ہیں،ایک مدرسہ میں مسائل ہیں،ہم چاہتے ہیں اسلام آباد کے حالات معمول کے مطابق رہیں،شیشے کے گھر میں بیٹھ کر وزارت داخلہ پر پتھر نہ پھینکیں،کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے