حکومت صوبے میں اپنے کھلاڑیوں کے لیے صوبائی اور قومی سطح کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے گی،عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کو فروغ دے کر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو صحت مند اور تندرست بنائیں گے نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں اپنے کھلاڑیوں کے لیے صوبائی اور قومی سطح کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کی کھیل کے شعبے میں بین الاقوامی شناخت ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ کھیل کے زیر اہتمام نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ، کھلاڑیوں اور شائقین کثیر تعداد میں موجود تھے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بیڈمنٹن کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بیڈ منٹن کے صوبائی اور قومی سطح کے ٹورنامنٹس منعقد کروائے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلط پالیسیوں کی وجہ سے نوجوان گمراہی کی جانب راغب ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان امن کی جانب لوٹ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کے لوگ کھیل اور مثبت سرگرمیوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر نے ونر اور رنر آپ کھلا ڑیوں میں ٹرافی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے