جام کمال خان کی شاندار کارکردگی سے مخالفین کی نیدیں حرام ہوچکی ہے، عبدالکریم نوشیروانی
خاران (گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ وزیر جام کمال خان کے خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کی قیادت میں بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اپوزیشن وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی شاندار کارکردگی سے پریشان روز ایک نیا شوشہ چھوڑتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے خاران بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی حمایت میں کامیاب ریلی کے انعقاد پر پارٹی کے ضلعی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران میں میری اور میر شعیب نوشیروانی کی کال پر بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیر اعلی جام کمال خان اور بلوچستان عوامی پارٹی کی شاندار عوامی خدمات پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا ہے جس پر خاران کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دراثناء بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی اور بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی کی ہدایت پر بلوچستان عوامی پارٹی ضلع خاران کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت بی اے پی کے ضلعی صدر میر محمود خان نوشیروانی نے کی ریلی شرکاء نے وزیر اعلی جام کمال خان زندہ باد کے نعروں کی گونج شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے پریس کلب پہنچیں جہاں ریلی شرکاء سے ضلعی صدر میرمحمود خان نوشیروانی،سینئر رہنماء سردار علی احمد قمبرانی، چیف راسکوہ میر مسعود عزیز رند، میر نصراللہ سیاپاد، قاضی منظور احمد، مولوی اللہ داد، اقلیتی رہنماء کیلاش کٹاریہ، شوکت ایجباڑی، حاجی محمد قاسم شیخ حسینی ودیگر نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سابق وزیر میر شعیب نوشیروانی اور میر عبدالکریم نوشیروانی کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت پر فخر ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مختصر سی مدت میں بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے ضلع خاران رخشان ڈویژن اور بلوچستان کے تمام علاقوں میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی اسکیمات دی ہیں جس سے بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوچکا ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو ان کے شاندار عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد ناکام ہوچکا ہے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی شاندار کارکردگی سے مخالفین کی نیدیں حرام ہوچکی ہے بلوچستان کے عوام وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ساتھ ہیں،