بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس تحریک عدم کی کامیابی کے لئے ہرممکن جدوجہد کرنے کےعزم

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس تحریک عدم کی کامیابی کے لئے ہر ممکن جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار، پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خا ن ایڈوکیٹ کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے نصر اللہ زیرے، ارکان اسمبلی اختر حسین لانگو، میر حمل کلمتی، عبدالواحد صدیقی، شام لعل لاسی، یونس عزیز زہری، بابو رحیم مینگل نے شرکت کی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے وزیراعلیٰ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم کے مضمرات پر غور و فکر کیا اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت کامیاب بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے روز اول سے جو جدوجہد کی ہے تحریک عدم اعتماد اسکا اہم حصہ ہے وزیراعلیٰ چاہے استعفیٰ دیں یا عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے جائیں انکے جانے کا سہرا اپوزیشن جماعتوں کے سرجائیگا ہم ہر صورت تحریک کو کامیاب بنائیں گے انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی اجلاس بلانے میں حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی قصداً تاخیر کی گئی تو اپوزیشن جماعتیں احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے