اپو زیشن کے دو اور بلو چستان عوامی پارٹی کے کچھ ما یوس لوگ ترقیاتی فنڈ پر نظر رکھے ہو ئے ہیں جام کما ل خان
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) وزیر اعلیٰ بلو چستا ن جام کما ل خان نے کہا ہے کہ اپو زیشن کے دو اور بلو چستان عوامی پارٹی کے کچھ ما یوس لوگ ترقیاتی فنڈ پر نظر رکھے ہو ئے ہیں اور انکی بھتہ خواری اور لوٹ مار کے منصوبے بنا رہے ہیں جنہیں ہم کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی وزیراعلیٰ نے پی ایس ڈی پی کے اعداد وشمار اور فہرستوں کو اپنے ٹوئٹ میں شامل کر تے ہوئے کہا کہ بہت زیا دہ محنت کے بعد وفا ق اور صوبے کے بجٹ میں ہم نے عوام کے لئے ایسے منصوبے شامل کئے ہیں جن سے بلو چستان تر قی کرے گا اپو زیشن کے دو ارکان اور بلو چستان عوامی پارٹی کے کچھ مایوس عناصر اب ان ترقیاتی فنڈ ز پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انکی لو ٹ گھسو ٹ کا منصوبہ بنا رہے ہیں انشاء اللہ ہم انہیں کا میاب نہیں ہونے دیں گے۔