شہید میر مرتضیٰ بھٹو انقلابی جدوجہد کے ماتھے کا جھومر تھے، میرچنگیز جمالی
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے 25 ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی جدوجہد ہر اس شخص کو یاد رہے گی جو ملک کی جمہوری تحریک سے وابستہ رہاہے شہید میر مرتضیٰ بھٹو انقلابی جدوجہد کے ماتھے کا جھومر تھے انہوں نے کہاکہ بھٹو خاندان نے غریب عوام اور جمہوریت کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں بھٹو خاندان نے پاکستان کی سالمیت اورعوام کی حقوق کے لئے اپنی جانیں تک قربان کردیں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی بہادری اور جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ہمت و حوصلے کی پہچان شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کے شہید قائدین کی نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی اپنی قیادت و کارکنوں کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دے گی۔