بجلی کے بلز میں پانچ سے پینتیس فیصد اضافہ عوام کو کسی صورت قبول نہیں ، سردار یعقوب

لورالائی (گرین گوادر نیوز) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلز میں پانچ سے پینتیس فیصد اضافہ عوام کو کسی صورت قبول نہیں ایک ہفتے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیک وقت پانچ روپے کا اضافہ کیا گیا جس سے ملک بھر میں مہنگائی کی لہر ائی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ ہوا عمران خان عوام پر رحم کرتے ہوئے فوری طور پر وزارت عظمٰی سے الگ ہونے کا اعلان کریں وہ عوام میں مقبولیت کھو چکیں ہیں وہ عوام کے درمیان ائیں تو انھیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوئے پی ٹی ائی کے وزراء اور امیدواروں کا استقبال جوتوں اور انڈوں سے عوام کرینگے انہوں نے کہا کہ ہر شے پر ٹیکس کی بھر مار سے عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے عوام کو تبدیلی کے نام پر مصائب کا شکار کرنے والی حکومت قہر خداوندی کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی حکومت کا ماڈل پیش کرنے والی حکومت 18

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے