انتظامیہ بدامنی کو کنٹرول کرنے کے لیے کردار ادا کریں، سید محمود شاہ

قلات (گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولاناسید محمود شاہ نے کہا ہے کہ انتظامیہ بدامنی کوکنٹرول کرنے کے لئے کردار ادا کریں منگچر میں ڈاکٹر ظہیر لانگو شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگچر میں ڈاکٹر ظہیرلانگوکے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا انکے ہمراہ جمعیت علماء اسلام تحصیل منگچر کے نائب امیر حافظ محب اللہ لانگو میر بشیر لانگو محمدعمر غزنوی سمیت دیگر اہم زمہ داران ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ظہیر لانگو شہید جیسے ورکرز صدیوں تک پیدا نہیں ہونگے ان کے جدائی کا غم ایک خاندان کے نہیں بلکہ جمعیت علماء اسلام کے لاکھوں کارکنانوں کا غم ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بدامنی کو کنٹرول کرنے کے لیے کردار ادا کریں تاکہ عوام کے جان و مال محفوظ ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ظہیر لانگو شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے انتظامیہ کے ساتھ ہر تعاون کے لئے تیار ہے انتظامیہ جلد از جلد قاتلوں کے گرفتاری کے لئے ٹھوس اقدامات کریں اور قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کیلئے ایسے واقعات رونما نہ ہو انہوں نے پسماندگان کو یقین دلایا کہ ڈاکٹر شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن تعاون کروں گا جمعیت علماء اسلام کے ورکرز لاوارث نہیں اپنے کارکنوں کا دفاع اچھی طرح جانتے ہیں انتظامیہ کے پندرہ روزہ وعدہ کے انتظار میں ہیں اس کے بعد مقامی قیادت کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے