وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے بی اے پی کے رہنما میر عاصم کرد گیلو کی قیادت میں وفد کی ملاقات
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے بی اے پی کے رہنما میر عاصم کرد گیلو کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے وزیراعلی بلوچستان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان نے کہاکہ میں اپنی پارٹی کے اراکین اور دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھ پر بھرپور اعتماد کیا بلوچستان عوامی پارٹی صحیح معنوں میں ایک ترقی پسند جماعت بن کر ابھری ہے پارٹی نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے پارٹی بلا رنگ ونسل صرف صوبے کے عوام کی ترقی وترویج کے مشن پر گامزن ہے۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ تین سال قبل بی اے پی نے جو منشور پیش کیا تھا الحمداللہ آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اس منشور سے بھی آگے جا کر کام کیا ترقیاتی عمل کا مشاہدہ نہ صرف یہاں کے عوام خود کر رہے ہیں بلکہ باہر سے آنے والے لوگ بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی میں اللہ کے فضل سے بہت قد آور مخلص اور محنتی لو گ شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے کہاکہ ورکرز پارٹی کے عہدیدار اور پارٹی کے سپورٹرز جماعت کے اہم ستون ہیں جو کام بے اے پی نے کئے ہیں وہ انشاء اللہ پارٹی کے ہر کارکن کا بیانیہ بنیں گے بلوچستان عوامی پارٹی کے ترقیاتی اقدامات ایک مثال ثابت ہونگے وزیراعلی بلوچستان جام کما ل خان نے ورکرز اور کارکنان کو پارٹی کو مزید فعال و بہتر بنانے کی ہدایت کی۔