سردار اختر مینگل وڈھ سے کراچی پہنچ گئے،کراچی میں مولانا عبدالواسع سے ملاقات کریں گے

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل وڈھ سے کراچی پہنچ گئے وہ کراچی میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع سے ملاقات کریں گے اور بلوچستان میں جاری سیاسی معاملات اور وزیر اعلی کے خلاف آنے والی عدم اعتماد کی تحریک پر مشاورت کریں گے دونوں رہنما آئندہ دو روز میں کوئٹہ پہنچ کر عدم اعتماد کے تحریک و دیگر سیاسی امور پر دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگیں اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وڈھ میں سردار عطا اللہ مینگل کی وفات پر تعزیت کے موقع پر سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی تھی جبکہ انہوں نے وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ جمعیت کی صوبائی قیادت کے سپرد کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے