ہم ناراض ارکان کو منا لیں گے جب نیت صاف ہوتو ساری چیزیں ٹھیک ہوسکتی ہے، چیئر مین سینیٹ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات دور کرنے کے مشن پر کوئٹہ پہنچ گئے، اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو، سردار محمد صالح بھوتانی سمیت دیگر ارکان سے اسمبلی اور نیوٹرل مقامات پر ملاقاتیں گلے شکوے سنے، تفصیلات کے مطابق چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی جمعرات کو خصوصی طیارے میں بی اے پی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر احمد خان، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد مگسی، رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین سمیت دیگر ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے،چیئرمین سینیٹ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کے لئے بلوچستان اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ملاقات کرنے سے قبل پارٹی کے ناراض ارکان سے ملکر انکی بات سنونگا اسکے بعد وزیراعلیٰ سے بات ہوگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ہماری پارٹی ہے تمام سینئر ساتھی اکھٹے ہیں اور مشاورت کر رہے ہیں جو بھی فیصلہ ہو گا مل بیٹھ کر کریں گے اور یہ فیصلہ بلوچستان کے حق میں ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم ناراض ارکان کو منا لیں گے جب نیت صاف ہوتو ساری چیزیں ٹھیک ہوسکتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بی اے پی ہماری پارٹی ہے مجھے کسی نہیں بلایا میں خود آیا ہوں ہماری ذمہ داری ہے پارٹی کو اکھٹا رکھیں ناراض ارکان سے گھر پر ملاقات کریں گے بعدازاں چیئر مین سینیٹ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر ہمراہ روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے سردار محمد صالح بھوتانی سمیت دیگر ناراض ارکان سے ملاقات کی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والی ملاقاتوں میں چیئرمین سینیٹ بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کو منانے میں ناکام رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے