جمہوری طرز میں تبدیلی جمہوریت کا حصہ ہے، زمرک اچکزئی
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) صوبائی وزیر زراعت وعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ اپوزیشن کا بی اے پی میں طریقہ کار نامناسب ہے جمہوری طریقے سے تبدیلی جمہوریت کا حصہ ہے عوامی نیشنل پارٹی اصول پسند جماعت جس کے ساتھ کمٹمنٹ کیاہے اس پر پورا اتری ہے نجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی اصول پسند جماعت ہے جو کمیٹمنٹ کی ہے اس پر پورا اتری ہے ہم نے کبھی مفادات کی بات نہیں کی اور نہ ہی وزارتوں کی بات کی ہے ہم موجودہ گورنمنٹ میں رہے اس سے قبل 5سال اپوزیشن میں رہے اس سے 5سال پہلے بھی حکومت میں شامل تھے انہوں نے کہاکہ جمہوری طریقہ اور بلوچستان کے قبائلی روایات ہے جمہوری طرز میں تبدیلی جمہوریت کا حصہ ہے لیکن روایات نہیں ہونے چاہئیں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کہتی تھی کہ موجودہ حکومت میں کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی لیکن آج اپوزیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر جو طریقہ کار اپنایا ہے میرے خیال سے نامناسب ہے اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ جمہوری طریقے سے معاملات کوآگے بڑھائیں ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں اور رولز وپروسیجر کے ساتھ چلنے والے لوگ ہیں۔