جام کمال سے انکی پارٹی کے بیشتر اراکین ناراض ہیں، نصر اللہ زیرے
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نصر اللہ زیرے نے کہا ہے کہ ہمیں تحریک عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ تعداد سے اضافی اراکین کی حمایت حاصل ہے موجودہ وزیراعلیٰ نے نصف درجن سے زائد محکمے اپنے پاس رکھے ہیں، اتحادی اور انکی پارٹی کے لوگ ان سے ناراض ہیں، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی اجلاس سے قبل انتخاب سے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان سے انکی پارٹی کے بیشتر اراکین ناراض ہیں، ہمیں 34سے زائداراکین کی حمایت حاصل ہے، تحریک عدم اعتماد کامیابی ہوگی اپوزیشن نے اس مرتبہ بھر پور طور پر کام کیا ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی تین سالہ کارکردگی صفر ہے صوبے کے عوام مایوس ہیں، تحریک عدم اعتما دکامیاب ہوگی، اپوزیشن نے اس حوالے سے تمام تیاری کر لی ہے۔