بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 36نئے کیسز رپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد 31751ہو گئی
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 36نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 31751ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے8 اضلاع کوئٹہ سے 12،مستونگ سے 9،تربت سے 8،گوادر، قلات، جعفر آبادسے 2,2جبکہ خضداد سے 1ہونے سے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 31751ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے45افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد31098ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد309ہے جن میں سے9ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے 6کو ہائی جبکہ 3کو لو آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح4.69فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے 767ٹیسٹ کئے گئے جن میں 36افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 538افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 344اموات ہو چکی ہیں۔