اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد آئی ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، میرعبدالقدو س
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدو س نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ اور ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میں اپنے گھر جا رہا ہوں چیئرمین سینٹ اسمبلی کادورہ کرنے آئے تھے میں ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں بلوچستان عوامی پارٹی سے ہوں اور باپ پارٹی کے ساتھ ہوں، قدوس بزنجونے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد آئی ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے