مولانا فضل الرحمان کی وڈھ آمد، سردار اختر مینگل سے تعزیت

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن بدھ کے روزخضدار کی تحصیل وڈھ پہنچے جہاں پر انہوں نے بلوچ قوم پرست بزرگ سیاست دان سردارعطاء اللہ خان مینگل کی وفات پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔مولانافضل الرحمن وڈھ سے قلات جائیں گے جس کے بعد وہ آج لورالائی میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولوی امیر زمان کی وفات پر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے