مستونگ، ضلعی انتظامیہ کے منشیات کی خاتمے کیلئے کریک ڈاون شروع 18افراد گرفتار
مستونگ (گرین گوادر نیوز) ضلعی انتظامیہ کے منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے کریک ڈاون شروع 18افراد گرفتار چار مسروقہ موٹرسائیلیں اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محمدالیاس کبزئی کے خصوصی ہدایات کی روشنی پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ کے نگرانی اور تحصیلدارمستونگ محمداکرم حریفال کے سربرائی میں انچارج لیویز تھانہ ولی خان عبدالظر کرد اور دفعدار محمدعارف پر مشتمل ضلعی انتظامیہ کے چھاپہ مار ٹیم نے لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ لیوہز تھانہ ولی خان کے حدود میں منشیات کے اڈوں پر سخت کریک ڈاون شروع کردیا۔کریک ڈاون میں چھاپہ مار ٹیم نے 18افراد کو گرفتار کرلیاگرفتار افراد میں منشیات کے عادی و دیگر افراد شامل ہیں،چھاپے میں بڑی مقدار میں مختلف منشیات اور 4عدد مسروقہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرکے مزید کاروائی شروع کردی گئی۔اس موقع پر انھوں نے کہاکہ منشیات ایک لعنت ہیں اور منشیات فروش کسی رحم کے مستحق نہیں منشیات کی لعنت کے فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے سخت کریک ڈاون کا فیصلہ کیا اور کریک ڈاون میں منشیات کے گنہونے دھندے میں ملوث انسانیت دشمن عناصر کا قلع قمع کیاجائے گا انھوں نے کہاکہ منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں انکی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروکار لائے جارہی ہیں۔