بلوچستان کے عوام ملک سے محبت کرنے والے ہیں، شہباز شریف

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر وقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کے حربے ایک ایک کرکے ناکام ہوتے جارہے ہیں مسلم لیگ(ن) نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم عوام سے اور عوام ہم سے ہیں،بلوچستان میں آئندہ انتخابات سے پہلے پارٹی فعال اور مضبوط ہوگی جلد ہی اہم شخصیات پارٹی میں شمولیت کرینگی۔یہ بات انہوں نے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات نصیرخان اچکزئی،سینئر نائب صدر ملک ظاہرکاکڑ،سینئر نائب صدر شکیب علیزئی اور ضلع کوئٹہ کے صدر رحیم کاکڑ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے باوجود حکومت کو خود سبکی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اب اس قدر بوکھلاہٹ کا شکارہے کہ وہ آزادی اظہار پر بھی پابندی لگارہی ہے تاکہ اسکے کارنامے کسی کے سامنے نہ آئیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ملک سے محبت کرنے والے ہیں لیکن انکی ترقی کیلئے جو اقدامات مسلم لیگ(ن) نے کئے تھے موجودہ حکومت نے ان پر پانی پھیردیا اور صوبے کو مزید پسماندگی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا تھا اور آئندہ بھی دیں گے پارٹی میں صوبے کی اہم سیاسی وقبائلی شخصیات کی جانب سے شمولیت پر مشاورت کا عمل جاری ہے جلد ہی بلوچستان آوں گا اور صوبے کی سیاسی وقبائلی شخصیات پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ک) نظریاتی کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پارٹی انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے