ڈاکٹر ظہیر لانگو کے شہادت انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے ، مولاناعبدالغفورحیدری
مکہ مکرمہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان میں بدامنی انتظامیہ مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے منگچر میں جمعیت کے رہنماء ڈاکٹر ظہیر لانگو کی شہادت عظیم سانحہ ہے انتظامیہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولاناعبدالغفورحیدری نے مکہ مکرمہ سے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آئے روز بدامنی کے واقعات کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں گزشتہ روز منگچر میں جمعیت علمائے اسلام کے مخلص رہنماء ڈاکٹر ظہیر لانگو کے شہادت انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے انکی سخت مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت کے مخلص رہنماء ڈاکٹر ظہیر لانگو کے جماعتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایسے مخلص ورکرز صدیوں تک پیدا نہیں ہوتے انکی جدائی سے ایک گھر نہیں بلکہ جمعیت کے ہر ہر ورکرز غمزدہ ہے مولانا حیدری نے جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے بزرگ رہنماء پیر طریقت حضرت مولانا عبدالمنان مکی مولانا غلام رسول مینگل کو حکم کیا ہے حرمین شریفین میں مقیم جمعیت علماء اسلام کے ورکرز ڈاکٹر ظہیر لانگو شہید کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اورتمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے