وزیراعظم کی کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج پر اظہارتشویش، تفصیلی رپورٹ طلب

اسلام آباد (گرین گوادر نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، پارٹی قیادت اور ذمہ داروں نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج سے متعلق تفصیلی رپورٹ دی جائے اور جنوبی، وسطی اور شمالی پنجاب کی الگ الگ رپورٹ بنائی جائیں۔صوبہ پنجاب کے مختلف کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام 113 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ 51 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے رہی۔آزاد امیدوار 32،پی ٹی آئی 28 ، جماعت اسلامی 2 وارڈز میں کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی ایک بھی نشست حاصل نہ کر سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے