مستونگ، پٹرول پمپ میں آگ لگ جا نے سے زمباد گاڑی جل کر خاکستر

مستونگ (گرین گوادر نیوز) قومی شاہراہ پر منی پٹرول پمپ میں آگ لگ جا نے ایک ایرانی ساختہ پک اپ جل کر خاکستر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر گنجہ ڈوری کے علاقے میں بولان ہوٹل کے قریب سلیم نامی شخص کمپنی پٹرول پمپ میں کڑی زمباد گاڑی سے پٹرول خالی کرنے کے دوران آگ لگ گئی اطلاع ملنے پر لیویزتھانہ ولی خان کے حکام بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور میونسپل کمیٹی کا فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیاآگ سے گاڑی مکمل طور جل کر خاکستر ہوگئی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوامزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے