عوام کو درپیش مسائل کا حل صاف ستھرا بلوچستان ہمارا مقصد ہے، گہرام بگٹی

سبی (گرین گوادر نیوز) صوبائی مشیر بلدیات بلوچستان وجمہوری وطن پارٹی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا ہے کہ سبی سمیت بلوچستان بھر میں صفائی کی صورت ھال کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل کا استعمال یقینی بناکر عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی میں رول پلے کررہے ہیں بہت جلد سبی میونسپل کمیٹی کو کارپوریشن کادرجہ دیدیا جائے گا عوام کو درپیش مسائل کا حل صاف ستھرا بلوچستان ہمارا مقصد ہے بلا رنگ ونسل خدمات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بلوچستان کی ترقی خوشحالی کے لئے استعمال کررہے ہیں پارٹی کارکناں ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ان کے مسائل کو حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے ضلعی آرگنائزر سبی خان بشیر خان باروزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی آرگنائزر حاجی ابراہیم لہڑی، مرکزی ڈپٹی آرگنائزر محمد عظیم بٹ صوبائی آرگنائزر میر شمس کرد، چوہدری نوید احمد جمہوری وطن پارٹی سبی کے محمد حسین گورگیج، محمد اسلم خجک، زاہد خان باروزئی بھی موجود تھے۔صوبائی مشیر بلدیات بلوچستان وجمہوری وطن پارٹی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہیں حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کی عوام کے بنیادی مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ہمیں اقتدار عزیز نہیں بلکہ ہمیں عوامی مفادات سب سے عزیزہیں صوبائی اسمبلی میں جانے کا مقصد علاقائی مسئلہ مسائل عوامی مشکلات کو حل کرنا ہے جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھا آج عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے عوامی مسائل ومشکلات کا دور کرنے کیلئے سیاسی و عملی میدان میں جدوجہد جاری ہے ہمارا مقصد لوگوں کی ہر فورم پر راہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کو درپیش مسئلہ مسائل کا حل ہے حلقہ انتخاب میں شامل علاقوں کی ترقی عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں جائیں گے ہم وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے عوام کو درپیش مسائل کا تدارک ممکن بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد سبی میونسپل کمیٹی کو کارپوریشن کا درجہ دیا جائے گا سبی سمیت بلوچستان بھر میں محکمہ بلدیات عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی میں رول پلے کررہا ہے بہت جلد سبی کا تفصیلی دورہ کروں گا کارکناں سمیت علاقہ کی عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیاجائے گا اس موقع پر خان بشیر خان باروزئی نے سبی میں جمہوری وطن پارٹی کی کارکردگی کارکناں کے مسئلہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بلوچستان کے مثالی امن کو بحال رکھنے میں کامیاب ہونگے جمہوری وطن پارٹی کو ہر چھوٹے بڑے علاقوں میں مکمل فعال بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے