ہم حاکم نہیں بلکہ اپنے عوام کے خادم اور خدمت گار ہیں، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہم حاکم نہیں بلکہ اپنے عوام کے خادم اور خدمت گار ہیں حلقہ انتخاب کے عوام کی بنیادی مسائل کاحل اولین ترجیحی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے زیارت، سنجاوی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی اے پی کا منشو ر ہی عوامی خدمت ہے، حلقے کے دونوں اضلاع کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبہ میں شاہد سب سے بڑا صوبائی حلقہ پی بی6 زیارت کم ہرنائی ہے جوکہ دواضلاع پر مشتمل ہے ماضی میں یہ دونوں اضلاع علیحدہ علیحدہ صوبائی حلقے تھے صوبائی وزیر نے کہاکہ حلقہ انتخاب بڑا ہونے کے باؤجود ہماری کوشش ہے کہ حلقے میں شامل تمام علاقوں کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرلوانہوں نے کہاکہ ماضی میں ان دونوں اضلاع پر حکمرانی کرنے والوں نام نہاد مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کی حکومتوں نے سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھنے کی وجہ سے دونوں اضلاع زیارت وہرنائی گوناگوں مسائل سے دوچار ہے حالانکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زراعت، معدنیات کے حوالے سے صوبے میں مشہور ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہاہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے