کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں سلیکٹڈ جماعتوں کو جتوانے کیلیے ہرقسم کیسرکاری وسائل استعمال ہوئے، مولانا عبد الرحمن

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سرپرست اعلیٰ مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مفتی عبد الغفور مدنی حافظ شبیر احمد مدنی مفتی غلام نبی محمدی مولانا محمد اشرف جان حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حافظ سردار محمد نورزئی مولانا سید سعداللہ آغا حاجی عبداللہ سلیمان خیل حافظ دوست محمد اور دیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں سلیکٹڈ جماعتوں کو جتوانے کیلیے ہرقسم کیسرکاری وسائل استعمال ہوئے اور پیسوں کی ریل پیل ہوئی،الیکشن سے قبل اور الیکشن کے دن سرعام آزاد انسانوں کے ضمیروں کو 3، 4 اور 5 ہزار روپے سے خریدے گئے سلیکٹرز نے سلیکٹیڈ ایک ماہ سے کھلی چھوٹ دے کر 25جولائی 2018 کی تاریخ دہرائی باقاعدہ ووٹرز کو ان دوجماعتوں کو ووٹ دینے کی ہدایات دی گئی تھیں انہوں نے کہا کہ ضمیروں کو ایسے کھلے عام خریداری کی ماضی میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہاجمعیت علماء اسلام عوام میں شعور اجاگر کرنے اور ان کی ذاتی حیثیت اورعزت نفس کومقام دینے کی جدوجہد کرتی رہی گی، اس سلسلے میں آج 3 بجے ظہر ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس، 5 بجے پریس کلب کوئٹہ میں مولانا عبدالرحمن رف?ق کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے حوالے سے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور 15 ستمبر بروز بدھ صبح 9 بجے مدرسہ مطلع العلوم بروری روڈ میں ضلع کوئٹہ کی جنرل کونسل/مجلس عمومی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں سینکڑوں اراکین عمومی شرکت کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے