ضلع واشک زندگی کے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات کی فقدان کا شکار ہیں ، ذابد علی ریکی

واشک (گرین گوادر نیوز) رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے عوامی شکایت پر بیرونٹ بی ایچ یو یونین کونسل شنگر اسپتال کا دورہ کیا ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ بیرونٹ شنگر ہسپتال سمیت ضلع واشک کے دیگر ہسپتالوں ادویات ناپید ہے اور بیرونٹ میں مریضوں کو ادویات دستیاب نہیں اسٹاف کی کمی سے مریضوں کو مشکلات ہے بیرونٹ اسپتال کی بلڈنگ بیس سال پرانی اور خستہ حال ہے اس موقع پر مقامی معتبرین نے ڈی ایس ایم واشک کے عدم دلچسپی اور بیرونٹ شنگر کے اسپتال کے دورہ نہ کرنے کی شکایت کی ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ڈی ایس ایم واشک کو یونین کونسل شنگر کے بیرونٹ بی ایچ یو سمیت تمام اسپتالوں کا ماہانہ دورہ کرکے اسپتال عملوں کو موجودگی اور ادویات کی فراہمی کے لیئے اقدامات اٹھانا لازمی ہے انھوں نے کہا کہ یونین کونسل شنگر کے بیرونٹ اسپتال کی خستہ حالی اور مریضوں کو ادویات کی عدم دستیابی سمیت اسٹاف کی کمی پر سیکرٹری صحت سے ملاقات کرونگا اور اسمبلی فورم پر آواز بلند کرونگا حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ عوام کی آواز ہوں اور عوام کے اجتماعی حقوق کے حصول کے لیئے جہد کو اپنا بنیادی ذمہ داری سمجھتا ہوں ضلع واشک زندگی کے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات کی فقدان کا شکار ہیں جس پر محکمہ صحت بلوچستان کے ذمہ داران کو فوری نوٹس لینا چائیے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا نذیر احمد محمدحسنی جمعیت علماء اسلام کے تحصیلی امیر مولانا عبد الحکیم صوبائی رہنماء فرزند ناگ محمد انور محمدحسنی میر منظور احمد ساسولی ممتاز قبائی رہنماء میر حفیظ اللہ آلہ زئی دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے