حکومت امن وامان کو برقرار رکھنے میں ہو چکی ہے، ثنا بلوچ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں ثنا بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنچگور میں آج مرد خواتین بچے سب سڑکوں پر ہیں، ضلع میں اس وقت سب سے زیادہ بدامنی کا شکار ہے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہورہی ہے، 15 لوگ دن قتل ہو رہے ہیں، کوئی گھر ایسا نہیں جہاں خون نہ بہا ہو، بلوچستان میں چھ مہینے کے اندر 6 سے زائد قتل ہوئے ہیں، 6 ماہ میں 160 اغوا برائے تاوان کے کیس ہوئے، امن وامان اس قدر خراب ہے کے اب گھروں میں خواتین بھی محفوظ نہیں، موجودہ حکومت امن وامان کو برقرار رکھنے میں ہو چکی ہے،انکا مزید کہنا تھا کے تفتان سرحد بندش کی وجہ سے کاروباری و مزدور افراد معاشی و مالی مشکلات کے شکار ہیں، صوبائی حکومت نے سرحد کھولنے سے متعلق کوئی اقدامات نہیں کئے تفتان سرحد گیٹس سے متعلق جو دو معاہدے ہوئے ہیں انہیں فعال بنایا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے