خیبر پختونخوا، تیز بارش حادثات میں خواتین و بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا (گرین گوادر نیوز) کے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژنز میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث تیز بارشوں کی وجہ سے حادثات میں خواتین و بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے ریجن کے اسسٹنٹ کمشنر اظہر ظہور کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں تورغر کی تحصیل جودبا کے دور دراز علاقے جھٹکا میں ہوئیں، جہاں آسمانی بجلی گرنے کے باعث تین مکانات کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے کے باعث مکانات منہدم ہونے سے 13 افراد ان کے ملبے تلے دب گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ‘میں ذاتی طور پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہا ہوں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کردیا گیا ہے اظہر ظہور نے کہا کہ تیز بارش کے باعث مویشیوں کے باڑے کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ٹریکٹر سلپ ہونے سے اس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا دوسری جانب ایبٹ آباد کے علاقے کاکول میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد اس کے ملبے تلے دب گئے ریسکیو 1122 کے مطابق مکان کی چھت تیز بارش کے باعث گری، لاشوں اور زخمیوں کو ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے