غلط پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کر ہر جگہ ناکامی کا سامنا رہا ہے، عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ 11ستمبرکی یہودی دہشت گردی کے بعد کی جنگ میں پاکستان کو 100ارب ڈالر سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، 70ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کی جانیں گئیں،امداد کے نام پر بھیک کے کشکول کی وجہ سے پاکستانی قوم کی رسوائی ہوئی،خود انحصاری، اپنے وسائل پر اعتماد اور پاکستان کو کرپشن کی دلدل سے نکالنا اور پاکستان کے جمہوری اداروں کو مستحکم کرنا ہی ہمارے مسائل کا حل ہے، مشرف کے بعد زرداری اور میاں نواز شریف اوراب پی ٹی آئی نے بھی ذلت کی پالیسی پر عمل در آمد جاری رکھا، اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کر ہر جگہ ناکامی کا سامنا رہا ہے۔ناکامیوں کی وجہ سے اشتعال انگیزی پیدا کرنا،سول حکومتوں پر پریشر ڈالنا انہیں دھکمیاں دینا اورآمریت کا ساتھ دینا امریکہ کا سب سے بڑا حربہ ہے۔نائن الیون کا ڈرامہ مسلم ممالک پر، ان کے وسائل وحکومتوں پر قبضہ کیلئے تھا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ غرور، تکبر اور ناکامی کی وجہ سے اشتعال میں ہے۔اب یہ بات نوشتہ دیوار ہے کہ بلندی کے بعد پستی اور زوال امریکہ کا مقدر ہے۔جماعت اسلامی نے اس وقت بھی گو امریکہ گو تحریک چلائی اب بھی ہماراموقف ہے حکمران امریکی غلامی سے نکلنے کا راستہ اپنائے۔امریکی ہمارادوست نہیں بن سکتا بدقسمتی سے امریکہ اپنی مفادات کے حصول،مسلمانوں کو تباہ وبربادکرنے ان کے وسائل پر قبضہ کیلئے آمر حکمرانوں اورآمریت کا ساتھ دے رہاہے اسی وجہ سے امریکی نے افغانستان پر قبضہ کیلئے فوجی آمر پر معمولی دباؤ ڈال کر اپنے تمام ناجائز مطالبات منوالیے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے مشرف وفوجی آمریت کی امریکہ نواز پالیسیوں کی مزاحمت کی ہے، وقت نے ثابت کردیا کہ ہمارا مقف درست تھا۔ 11ستمبر کے واقعے کے بعد پاکستانی حکمرانوں نے غلط فیصلے کئے، ایٹمی قوت ہونے کے ناطے آزادانہ فیصلوں کے بجائے ذلت اور رسوائی کا راستہ اختیار کیا۔جس کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی بڑھی، امریکہ اور بھارت کو اپنا من پسند نیٹ ورک بنانے کے مواقع ملے،انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو ڈالرز دینے کی بات کررہا ہے اور الزام تراشی بھی کررہا ہے، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو سو ارب ڈالرز سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان خارجہ محاذ پر تنہائی کا شکار ہواامریکی ڈالر امریکی دباؤ نے ہمیشہ ملک وعوام او رسول اداروں وجمہوریت کو نقصان پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے