ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مستونگ کے علالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کے مقدے میں ملوث ملزم کو سزا موت کا حکم سنا دیا

مستونگ(گرین گوادر نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مستونگ کے علالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کے مقدے میں ملوث ملزم کو سزا موت کا حکم سنا دیا۔ جمعہ کے روزڈسٹرکٹ اینڈ سیشن حج مستونگ مراد علی بلوچ کی عدالت نے سٹی پولیس تھانہ مستونگ میں قتل کے مقدمہ نمبر88/2012 میں گرفتار ملزم محمدایوب ولدقطب خان قوم بنگلزئی ساکن کلی خواصام حال ڈیرہ مرادجمالی کوجرم ثابت ہونے پر زیر دفعہ (b)302..PPcکے تحت پھانسی کی سزا سنائی دی،واضع رہے کہ ملزم نے مورخہ 25/09/2012کو متوفی حاجی عبدالرحیم بنگلزئی کوکلاشنکوف سے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا، قتل کی اس مقدمہ میں سرکار کی جانب سے کیس کی پیروی ممتاز قانون دان محمداقبال رئیسانی اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر محترمہ ام حبیبہ نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے