پڑہے گا بلوچستان بڑھے گا بلوچستان، لیا قت شاہوانی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت شعبہ تعلیم کو اولین فوقیت دیتے ہوئے صوبے بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے منفرد اور دور رس نتائج پر مبنی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25-AاورSDG-4 کے تناظر میں موجودہ حکومت کے وژن ”پڑہے گا بلوچستان بڑھے گا بلوچستان“ کے تحت پانچ سال سے سولہ سال تک کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ جس میں جاری مالی سال 2021-22 کے لئے صوبے بھر میں 100 نئے مڈل اسکولز کے قیام کے لئے 1500 ملین روپے کی خطیر رقم پر پیشرفت جاری ہے، اسی طرح مالی سال 2020-21 کے دوران 197مختلف منصوبوں کے لئے 3.542 بلین روپے جاری کرتے ہوئے صوبے کے دور آفتادہ علاقوں میں نئے اسکولوں کی تعمیر اور پہلے سے موجود اسکولوں میں نئے کلاس رومزکی تعمیر، اسکولوں کی اپ گریڈیشن، shelterlessاسکولوں کی تعمیراوران میں سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ جبکہ رواں مالی سال 2021-22 میں 198نئے اسکولوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن کرنے کا منصوبہ بھی جاری ہے۔ اسی طرح 35گرلز ہائی اسکولز کو اپ گریڈ کرکے ہائیر سٹینڈرڈ کا درجہ دیا جارہا ہے۔ جہاں F.A/FSc تک کلاسز شروع کی جائیں گی جوکہ کالج کے طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اب تک تین سال کے قلیل عرصے میں صرف ثانوی تعلیم کے شعبے میں 6592 مختلف آسامیوں کا اجرا کیا ہے۔ GPEٹیچرز کو مستقل کرنے کے لئے 1493نئی آسامیاں تخلیق کرتے ہوئے ان پر تقریباً کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ 2349شعبہ سیکنڈری ایجوکیشن کے لئے نئی آسامیوں کا اجراء کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے