بلو چستان اسمبلی کااجلاس کل سہ پہر 4 بجے ہوگا

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلو چستان اسمبلی کااجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر چار بجے ہوگا۔ اجلاس میں اپو زیشن لیڈر ملک سکند خان ایڈوکیٹ آئین کے آرٹیکل 29(3)کے تحت پا لیسی کے اصولوں کی تکمیل سے متعلق رپورٹ نہ پیش کر نے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے جبکہ صوبائی وزیر نور محمد دمڑ ضلع زیا رت کے علا قے مانگی ڈیم میں دہشتگردی کے واقعے میں لیویز فورس کے تین اہلکاروں کی شہادت اور ارکان اسمبلی مبین خلجی،بشریٰ رند، خلیل جارج اور قادر علی نائل کی جانب سے 5ستمبر کو مستونگ روڈ پر ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگروں کے حملے کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکاروں کی شہادت کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مذمتی قراد دیں پیش کی جائیں گی اجلاس میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے نصراللہ خان زیرے یونین کونسل باغ کو تحصیل کا درجہ دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے،جمعیت علما ء اسلام کے میر زاہد علی ریکی بلو چستان کے بارڈرعلا قوں قمر الدین، با دینی، نوشکی، تفتان، پنجگور، تر بت، واشک اور چمن میں اشیاء خورد نوش اور دیگر اشیاء ضرورت پر کم سے کم ٹیکس عائد کر نے اور بارڈر کو تجا رت کے لئے کھولنے کی بابت عملی اقدمات اٹھانے پر قرار دادیں پیش کریں گے اجلاس میں محکمہ تعلیم اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے