تربت، شارجہ پہلی پرواز بحالی کے بعد منسوخ

تربت (گرین گوادر نیوز) کرونا وباء کی وجہ سے ڈیڑھ سال قبل بند ہونے والی پی آئی اے کی تربت شارجہ پروازبحالی کے پہلے روزمنسوخ، عوام کا غم وغصہ،تربت شارجہ، تربت دوبئی، تربت مسقط پروازیں کرونا وباء کے باعث گزشتہ سال کے ابتداء میں بند کردی گئی تھیں،ڈیڑھ سال بعد پی آئی اے نے 7ستمبر سے تربت شارجہ کیلئے ہفتہ وار2پروازیں منگل اورجمعہ کو چلانے کا اعلان کیاتھا تاہم منگل کے روز پہلی پروازمنسوخ کردی گئی، ڈیڑھ سال بعد تربت شارجہ فلائیٹ بحال ہونے پر لوگوں نے مسرت کااظہارکیاتھا پرواز کی منسوخی سے دوردراز سے تربت شارجہ کے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا رہا، مسافروں نے پروازکی اچانک منسوخی کوایک زیادتی قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے