وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکا، 2 فوجی جوان شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی آیس پی آر کے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ضلع دوسالی میں کلیئرنگ آپریشن کررہی تھیں کہ اس دوران آئی ای ڈی دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 25 سالہ سپاہی ضیا اکرام اور 20 سالہ سپاہی مصور خان شہید ہوگئے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش کا کام شروع کردیا آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دھماکے کے بعد شروع کیے گئے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا، جو فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔
پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں دہشت گرد عناصر کی تلاش اور انہیں ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے 31 اگست کو آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ضلع جنوبی وزیرستان میں پیر کے روز دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ایک فوجی شہید ہوگیا اس سے قبل 13 جولائی کو خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع کرم میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران پاک فوج کا ایک کیپٹن اور جوان شہید جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔