ہندوستان نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں منہ کی کھائی ہے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ یوم دفاع اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو قوم منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،ہندوستان نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں منہ کی کھائی ہے، لاہور میں صبح کا ناشتہ کرنے والوں کے خواب پہلے بھی چکنا چور ہوئے اور آئندہ بھی ہونگے، میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، یہ بات انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر پارٹی کے عہدیداروں کو کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے میاں نواز شریف کی قیاد ت میں ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا آج اگر ہندوستان سمیت کوئی بھی دشمن ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا تو اسکا سہرا میاں نواز شریف کے سر جاتا ہے کہ انہوں نے تمام تر دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا انہوں نے کہا کہ 1965سے کی جنگ کی فتح اور شہداء کی قربانیاں اس بات کی دلیل ہیں کہ پاکستانی قوم اپنے ملک و مٹی کی خاطر تن من دھن کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ دشمن نے جب ہم پر دہشتگردی کا ناسور مسلط کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم سیکورٹی فورسز کی پشت پر کھڑی ہوئی 2013سے 2018تک دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی گئی جس میں سولین قیادت نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر یکجہتی سے دہشتگردی کے ناسور کو ملک سے اکھاڑ پھینکا آج جب بد امنی کی لہر دوبارہ نظر آرہی ہے ضرورت اس امر کی ہے فل الفور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سے کوئی روک نہ سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے