پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، علی مدد جتک

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صوبے میں حالات خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن عوا م سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکرانکے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے آئے روز دہشت گردی کے واقعات کے باعث عوام میں خو ف و ہراس پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر خود کش حملوں میں بے گناہ ایف سی اہلکاروں کی شہادت اورزخمی ہونے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے غیر ملکی آقاوں کو خوش کرنے کیلئے بے گناہ شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں ایسے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اورآئندہ بھی کرتی رہے گی۔ انہوں نے خود کش حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے