لندن، سردار عطا مینگل کی وفات پر لندن سینٹرل مسجد میں فاتحہ خوانی

لندن (گرین گوادر نیوز) عظیم بزرگ قوم پرست رہنما سردار عطا اللہ مینگل کی وفات پر لندن سینٹرل مسجد میں فاتحہ خوانی کی گئی، بلوچ دانشور واجہ نصیر دشتی، سندھی رہنما لکھو لوہانا، ڈاکٹر عائشہ صدیقی،صمد بلوچ سمیت لندن میں مقیم مختلف سیاسی و سماجی لوگوں نے میر نورالدین مینگل سے تعزیت کی اور بزرگ بلوچ رہنما کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی اور بلوچ قومی تحریک میں سردار عطا اللہ مینگل کی خدمات اور عظیم قومی کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل ایک روایتی سیاستدان نہیں تھے بلکہ وہ ایک عظیم انقلابی رہبر تھے بلوچ قوم و مظلوم اقوام کے لئے سردار عطا اللہ مینگل کی تاریخی کردار اور قربانیوں کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔ سردار عطا اللہ مینگل کی وفات سے بلوچ قومی تحریک میں جو خلا پیدا ہوا ہے یہ خلا صدیوں تک پر نہیں کیا جاسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے