عرب لیگ اور او ائی سی کی فلسطین میں جاری خانہ جنگی پر خاموشی قابل مذمت ہے، سردار یعقوب ناصر
لورالائی (گرین گوادر نیوز) پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماء مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ اور او ائی سی کی فلسطین میں جاری خانہ جنگی پر اپنی انکھیں بند کرکے پر اسرار خاموشی قابل مذمت ہے مسلم ممالک کے پاس وسائل فوج اور اسلحہ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ہمارا ایمان اتنا کمزوز ہو چکا ہے کہ ہم ایک ایک چھوٹے اور دنیا میں واحد ناجائز یہودی ملک کا مقابلہ نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو سبق سیکھانے کا وقت آن پہنچا ہے سعودی عرب شام لبنان شام عراق سمیت دیگر ہمسایہ اسلامی ممالک کو فوری طور پر فلسطینیوں کی ہر سطح پر بھر پور مدد کو آنا چاہیئے فلسطین میں جاری قتل عام تشدد اور املاک کی تباہی پر مجھ سمیت ہر پاکستانی کا دل خون کے انسو رورہا ہے ہم اس صورتحال پر انتہائی افسردہ ہیں پاکستان مسئلہ فلسطین کے پر امن حل تک اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریگا اور نہ ہی اس سے کوئی تعلق قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں معصوم شہری عورتیں بچے اور بزرگ افراد کا قتل عام جاری ہے لیکن اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے جسکی مذمت کرتا ہوں اقوام متحدہ صرف اسرائیل اور امریکہ کی لونڈی بنی ہوئی ہے اقوام متحدہ کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے اسکے مینڈیٹ میں تمام دنیا میں امن اور جنگوں کی صورت میں امن فوج کو تعینات کرکے متاثرہ ملک کی مدد کرنا اور جارح ملک کے خلاف ایکشن کرنا اسکا اصل مشن ہے لیکن وہ آج کچھ بھی نہیں کر رہا ہے اس ادارے کے حیثیت نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی اور دیگر مسلم ممالک سے رابطے مزید تیز کرے ہماری اولین کوشش ہونی چاہیئے کہ فلسطین میں جنگ کو بند کرکے وہاں پر امداد پہنچائی جائے اور بہالی کا کام دوبارہ شروع کیا جائے انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کیلئے پاکستان کو تمام اپشنز پر غور کررنا ہوگا انہوں نے کہا کہ مکہ مدینہ کے بعد ہم مسجد اقصٰی کو مقدس ترین مقام سمجھتے ہیں امت مسلمہ اسرائیل کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ مسئلہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حل کیا جائے ہم تمام تر مسائل بات چیت کے زریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں لیکن بھارت اور اسرائیل بات چیت سے فرار چاہتے ہیں اور دنیا میں جنگیں چھیڑنے کی کوشش میں مصروف ہیں یہ دونوں ممالک انسانی حقوق کی سنگین پامالی میں ملوث ہیں اقوام متحدہ انکے خلاف کاروائی کرے