دکی میں 93 ڈومیسائل منسوخ کردیئے گئے، ڈپٹی کمشنر

دکی (گرین گوادر نیوز) ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ نے اپنے افس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ اف بلوچستان اور سینیٹ کی ہدایات کے مطابق ضلع دکی میں بھی ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی تصدیق کا عمل جاری تھا جو کہ اب مکمل ہوچکا ہے، ضلع دکی میں ٹوٹل 377 افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے تھے، جنکو بارہا اشتہارات کے زریعے مطلع کیا گیا کہ وہ اپنے تمام کوائف سمیت پیش ہوں، جن میں سے 83 ڈومیسائل ہولڈرز بارہا اطلاع دینے کے باوجود بھی پیش نہیں ہوئے اسلئے انکے ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس کینسل کردئیے گئے ہیں جبکہ 10 ڈومیسائل ہولڈرز کے شناختی کارڈ کا مستقل اور موجودہ پتہ دونوں دکی سے باہر یا تو کسی اور علاقے یا پھر کسی اور صوبے کے تھے ان کو موقع دیا گیا کہ وہ ثابت کریں کہ کس طرح وہ دکی کے ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کے حقدار ہین لیکن وہ کوئی ثبوت یا صفائی پیش کرنے میں ناخام ہوگئے اسلئے ان 10 افراد کے ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس بھی کینسل کردئیے گئے ہیں اسطرح ٹوٹل 93 ڈومیسائل ہولڈرز کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کینل کردئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک تعمیلی رپورٹ حکومت بلوچستان کے ہوم ڈیپارٹمنٹ اور عزت ماآب عدالت عالیہ کو بھی بھیجا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے