ہم قومی اتحاد واتفاق سے دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو ناکام بناسکتے ہیں، ظہور آغا

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے سونا خان چیک پوسٹ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ کے نتیجہ میں اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان گورنر بلوچستان نے دہشتگرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہا کہ ہم قومی اتحاد واتفاق سے دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو ناکام بناسکتے ہیں گورنر ظہور آغا نے شہید اہلکاروں کی مغفرت اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے