کتاب ہی کی طرف نوجوان نسل کو مائل کرنا ایک حوصلہ افزاء عمل ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
خضدار (گرین گوادر نیوز) خضدارسید میں منورحسن لائبریری کا افتتاح کردیا گیا۔ خضدار کے سیاسی و سماجی شخصیات،علمائے کرام، پروفیسرز، اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مدرسہ جامعہ تفہیم القرآن قادر آباد خضدار میں لائبریری کا قیام جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی کی کوششوں سے عمل میں آیا ہے۔ وسیع و عریض ہال میں بنی اس خوبصورت لائبریری کوجماعت اسلامی کے سابق آن جہانی امیرسید منور حسن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے فیتہ کاٹ کر لائبریری کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔ انہوں نے تحفے میں لائبریری کو کتابیں فراہم کیئے اور پچاس ہزار روپے نقد لائبریری کے لئے اعلان کیا۔ افتتاحی تقریب میں پروفیسر کالم نگار امان اللہ شادیزئی خضدار پریس کلب کے سابق صد عبداللہ شاہوانی قبائلی شخصیت فدااحمد قلندرانی پروفیسر انعام اللہ مینگل جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی جماعت اسلامی مستونگ کے امیر مولانا خلیل احمد شاہوانی جمعیت علمائے اسلام نظریاتی خضدار کے امیر مولاناعبدالغفور کرخی ٹرانسپورٹر زرہنماء بشیراحمد حلیمی شاہین براہوئی عبدالرازق شاہوانی مولانا اما ن اللہ مینگل مولانا عبدالباسط شاہد شاہوانی و دیگر شریک رہے۔تقریب سے جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالح ہاشمی پروفیسر امان اللہ شادیزئی خضدار پریس کلب کے سابق صدر عبداللہ شاہوانی پروفیسر انعام اللہ مینگل نے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ تفہیم القرآن خضدار میں نئے مکتب لائبریری کے قیام پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ اچھی معیاری لائبریری کے قیام سے اسٹوڈنٹس مطالعے کے شوقین افراد کو بے حد فائدہ پہنچے گا۔ آج سوشل میڈیا کی بے راہ روی کے دور میں کتاب کی سہولت دینا اور کتاب ہی کی طرف نوجوان نسل کو مائل کرنا ایک حوصلہ افزاء عمل ہے کسی بھی معاشرہ اور قوم کی تربیت اور تعمیر و ترقی صرف کتاب ہی کے ذریعے ممکن ہے سوشل میڈیا کی ضرورت سے انکا تو نہیں کیا جاسکتا ہے تاہم بنیادی اور ضروری علم و عمل کا تعین کتاب ہی کرتی ہے اور صحیح راستہ کتاب ہی فراہم کرتی ہے کتاب کے ذریعے معلم اور معمار بننے کا اسلوب سمجھ میں آتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی خضدار کے امیر و مدرسہ تفہیم القرآن قادر آباد کے مدیر مولانا محمد اسلم گزگی کی خدمات قابل تعریف اور قابل بھروسہ ہیں انہوں نے جس بھی میدان میں اپنی خدمات پیش کی ہیں تو اس میں اس کو کامیابی ملتی رہی ہے دینی ادارہ کا قیام سوشل ایکٹوٹیزسیاسی خدمات اوراب لائبریری کی سہولت دینا یہ سب ان کی محنت کے ثمرات ہیں جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔